اسپینش ڈانسر اسٹیج پر فارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 2 September 2019

اسپینش ڈانسر اسٹیج پر فارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک

منیلا : سپینش ڈانسر اسٹیج پرفارمنس کے دوران آتش بازی کے لئے استعمال ہونے والا ایک راکٹ پیٹ میں لگنے سے ہلاک ہوگئی، جوانا سینز گروپ کی مین ڈانسر اور کوریوگرافر تھیں، اس میوزیکل گروپ میں 15 ممبرز موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق اسپین سے تعلق رکھنے والی ایک پاپ گلوکارہ اور ڈانسر اسٹیج پرفارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک ہوگئیں، جوانا سینز نامی پرفارمر اسپین میں اسٹیج پر اپنے میوزیکل گروپ سوپر ہولی وڈ اورکسٹرا کے ساتھ پرفارم کررہی تھی، اس موقع پر وہاں ہزاروں کی تعداد میں شائقین یہ پرفارمنس دیکھنے کے لیے موجود تھے۔

رپورٹ کے مطابق 30 سالہ جوانا اور ان کے 15 ساتھی اسٹیج پر موجود تھے، جب زبردست آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جارہا تھا، اس موقع پر آتش بازی کے لیے استعمال ہونے والا ایک راکٹ گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا، جس کے باعث وہ شائقین کے سامنے پرفارمنس کے دوران ہی اسٹیج پر گر پڑیں۔

رپورٹ میں کہا گیا یہ حادثہ رات 2 بجے پیش آیا، جوانا کے اسٹیج پر گرتے ہی پرفارمنس روک کر اسٹیج کے پردے بند کردیے گئے، جس کے بعد ہجوم میں موجود ایک ڈاکٹر نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بعدازاں جوانا کو فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکیں۔

ہجوم میں موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ بہت تیز دھماکے کی آواز آنے کے بعد انہوں نے گلوکارہ کو اسٹیج پر گرتے دیکھا جبکہ ایک شخص نے بتایا کہ دو راکٹ نظر آئے، ایک تو صحیح سمت میں گیا جبکہ دوسرا گلوکارہ کے پیٹ میں جاکر لگا۔

جوانا سینز گروپ کی مین ڈانسر اور کوریوگرافر تھیں۔اس میوزیکل گروپ میں 15 ممبرز موجود تھے جن میں میوزیشن، ڈانسرز موجود ہیں۔

The post اسپینش ڈانسر اسٹیج پر فارمنس کے دوران حادثے میں ہلاک appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2lHkdix

No comments:

Post a Comment