شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 14 August 2019

شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر ایل این جی اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی اسکینڈل کیس کی سماعت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کو دوسری بار جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا جائے گا۔

نیب کی جانب سے شاہد خاقان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جائے گی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر کرپشن اور کرپٹ پریکٹسز کے الزامات ہیں۔

نیب نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کرلیا

یاد رہے 18 جولائی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو گرفتار کیا تھا۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو ایل این جی کیس میں طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے نیب میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

بعد ازاں احتساب عدالت نے ایل این جی کیس میں گرفتار مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

The post شاہد خاقان عباسی کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2KO7p2O

No comments:

Post a Comment