مظفر آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج یوم آزادی کے موقع پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی پہنچے ہیں۔
پاکستان میں آج یومِ آزادی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے اور اس اہم دن پر پاکستان کے عوام کشمیر کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کرنے کے لیے آج کے دن کو یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منا رہے ہیں۔
اجلاس میں آزاد کشمیر کے صدر مسعود خان اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر بھی موجود ہیں ، ساتھ ہی ساتھ وفاقی وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امورعلی امین گنڈا پور بھی موجود ہیں۔
اس کے علاقہ اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصراورچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنراوروزیراعلیٰ کےپی بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کاشکریہ اداکرتاہوں، قوی امیدہےکہ اجلاس کےدوررس نتائج نکلیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکےسفرکو72نہیں500سال ہوگئےہیں، سنہ 1832میں گلاب سنگھ نےکشمیرمیں قتل عام کیا تھا۔
اس موقع پرآزاد کشمیر کے اسیپکر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی قیادت کے یہاں آنے سے کشمیریوں کو پیغام ملا ہے کہ حکومتِ پاکستان ہمارے ساتھ ہے، آزاد کشمیر تشریف لانے پر پاکستان کی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کشمیر اورکشمیری عوام نے اپنا مقدمہ پاکستان کے ہاتھ میں دیا ہوا ہے۔
The post وزیر اعظم عمران خان کا آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2YO2pVU
No comments:
Post a Comment