وزیراعظم عمران خان کی مظفر آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 14 August 2019

وزیراعظم عمران خان کی مظفر آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

مظفر آباد: وزیر اعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے ہیں، جہاں انھیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے وزیر اعظم پاکستان عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیر اعظم کو مظفر آباد میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جب کہ ان کا استقبال آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم نے کیا۔

وزیر اعظم عمران خان آج یوم آزادی کے موقع پر آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

ادھر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان بھی کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے مظفر آباد روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کشمیریوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، یوم آزادی پر صدر اور وزیراعظم کا پیغام

دوسری طرف مظفر آباد میں شہر بھر میں مظلوم کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اور گھروں پر بڑی تعداد میں پاکستان اور کشمیر کے پرچم لہرا رہے ہیں۔

قبل ازیں، آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں یوم آزادی پر پرچم کشائی کی گئی، چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیر چوہدری محمد ابراہیم ضیا نے پرچم بلند کیا۔

خیال رہے کہ آج صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان نے یوم آزادی اور یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر سرکاری پیغام میں کہا کہ ہم کشمیریوں کے ساتھ تھے، ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

The post وزیراعظم عمران خان کی مظفر آباد آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2TtjBtX

No comments:

Post a Comment