بھارتی ہائی کمشن کی سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں، ہائی فلڈ کا الرٹ جاری کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 3 September 2025

بھارتی ہائی کمشن کی سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں، ہائی فلڈ کا الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(3 ستمبر 2025): بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ہائی کمشن کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی ہائی کمشن نے 2 نئے سیلابی الرٹ سے پاکستان کو آگاہ کیا ہے۔

وزارت آبی وسائل کا کہنا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے چناب میں اخنور کے مقام پر ہاٰئی فلڈ الرٹ جاری کیا ہے، فلڈ الرٹ آج علی الصبح جاری کیا گیا ہے۔

بھارت کی جانب پہلے الرٹ کے چند گھنٹے بعد ہی دوسرا فلڈ الرٹ جاری کیا گیا، بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں 2 مقامات پر ہائی فلڈ کا الرٹ جاری کیا، دریائے ستلج میں ہریک اور فیروزپور پر ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

وزارت آبی وسائل نے چیف سیکرٹریز  چئیرمین این ڈی ایم اے کو آگاہ کردیا جبکہ چئیرمین ارسا نے ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب چیف انجینر واپڈا کو فلڈ الرٹ سے آگاہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت مسلسل بھارتی ہائی کمیشن کے زریعہ فلڈ وارننگز جاری کر رہا ہے، گزشتہ شام 6 بجے بھی دریائے توی میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اگلے 24 سے 48 گھنٹے ہمارے لئے بہت اہم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ آج شام تک ہیڈ محمد والا پر سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔

عرفان علی کاٹھیا نے بتایا تھا کہ انڈیا کی طرف سے آنیوالے پانی کے ریلے کی اطلاع دی گئی ہے، ستلج میں مزید پانی چھوڑا گیا ہے، پانی کا فلو مسلسل بڑھ رہا ہے اور بارشوں کے باعث ریسکیو کام متاثر ہوا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/IKrNF0s

No comments:

Post a Comment