جہلم(4 ستمبر 2025): پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 4 من سے زائد مضر صحت و ناقص گوشت برآمد کرلیا جبکہ ملزم مقوع سے فرار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 من سے زائد ناقص اور باسی گوشت کو موقع پر تلف کر دیا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کپ یہ کارروائی کالا گجراں ریلوے پھاٹک کے قریب حویلی میں کی گئی ہے، گوشت پر جعلی مہریں لگائی جارہی تھیں، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے جنکی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے۔
دوسری جانب کراچی میں بن قاسم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مضر صحت ادویات بیچنے والے گروہ کے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں شکیل، امیر، سیف الرحمان، میر عالم، نظام بوستان، حسین اور شوکت شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان مختلف فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے ایکسپائر ادویات، خام مال چوری کر کے انہیں مارکیٹ میں دوبارہ فروخت کرتے تھے، گروہ کا سرغنہ شکیل ہے ساتھیوں کیساتھ ملکر ایکسپائر ادویات فروخت کرتا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FBep68C
No comments:
Post a Comment