واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ایران پر حملہ کل ہی ہوجائے، یہ بھی ہو سکتا ہے کہ کوئی بڑا معاہدہ طے پا جائے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے سے متعلق سوال پر جواب میں کہا ہے کہ میں کسی بھی ممکنہ فوجی کارروائی کے وقت کا نہیں بتاؤں گا۔
رپورٹس کے مطابق اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے معاملے کو بہت اچھے طریقے سے نمٹایا ہے، اب ممکن ہے کہ باقی کام بھی مکمل کرنا پڑے۔
امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ممکنہ حملے کے لیے امریکی طیارہ بردار جہاز جارج واشنگٹن کو ہتھیاروں اور میزائلوں کے ذخیرے کی سپلائی پہنچائی جا چکی۔
اوباما نے ٹرمپ انتظامیہ کو بدتہذیب قرار دے دیا
امریکی جریدے کے مطابق سعودی عرب، اردن، قطر، متحدہ عرب امارات اور لبنان میں امریکی سفارتی عملے کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KReLE7k
No comments:
Post a Comment