ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ٹائیگر شیروف پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث دو مشتبہ حملہ آوروں کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اس امر کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا حملہ آوروں نے اس واقعے سے پہلے اداکار کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا تھا یا نہیں۔

پشپا نرسی پارک کے قریب فائرنگ کے بعد ملزمان اپنی موٹر سائیکل اندھیری (ویسٹ) ریلوے اسٹیشن کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
پولیس کا ماننا ہے کہ حملہ آوروں کو شاید اس بات کا علم تھا کہ ٹائیگر شیروف اتوار کے روز باقاعدگی سے اس پارک میں تقریباً دو گھنٹے فٹ بال کھیلنے آتے ہیں۔
تفتیش کار اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں کہ آیا ملزمان نے اداکار کے وہاں پہنچنے سے پہلے ریکی کی تھی اور پارک کے باہر ان کا انتظار کر رہے تھے۔
BREAKING: GUNMEN OPEN FIRE AT BOLLYWOOD STAR TIGER SHROFF IN MUMBAI, LEAVING TWO PEOPLE INJURED https://t.co/5uduOAiQj5
— Aerion Reporters (@Aerionreporter) October 18, 2026
پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ملزمان نے اداکار کا تعاقب کیا اور ان کے پہنچنے تک پارک کے دروازے کے باہر انتظار کیا۔
واقعے میں ٹائیگر شروف محفوظ رہے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔ تاہم ان کے ڈرائیور فردوش کے بائیں ہاتھ پر گولی لگی، جبکہ اداکار کی کار کے قریب کھڑا ایک اور شخص بھی زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے فائرنگ کے بعد ایس وی روڈ کی جانب موٹر سائیکل پر فرار ہونے سے پہلے پانچ راؤنڈ فائر کیے۔
تفتیش کار موٹر سائیکل کی شناخت اور اس کا رجسٹریشن نمبر معلوم کرنے کے لیے فرار کے ممکنہ راستوں پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہے ہیں۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کے لیے 15 ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/SQsRjG2
No comments:
Post a Comment