نئی غلطی پر ایران کا حیرت انگیز جواب ہوگا: محسن رضائی نے خبردار کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 6 October 2026

نئی غلطی پر ایران کا حیرت انگیز جواب ہوگا: محسن رضائی نے خبردار کردیا

تہران: ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سربراہ میجر جنرل محسن رضائی نے خبردار کیا ہے کہ دشمن نے نئی غلطی دہرائی تو ایران نئے محاذ کھولے گا اور زیادہ حیرت انگیز جواب دے گا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق محسن رضائی کا کہنا تھا کہ ماضی میں دشمن کو اپنی غلطیوں پر بھاری شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا، ایران اب بھی پیچیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف اور کمانڈر خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹرز میجر جنرل علی عبداللہی نے خبردار کیا کہ مڈٹرم الیکشنز سے پہلے یا بعد اور نتائج سے قطع نظر ڈونلڈ ٹرمپ نے خود ایران کیخلاف جنگ چھیڑی یا اسرائیل کی ایما پر ایسا کیا تو ایرانی فوج امریکی مفادات پر پوری طاقت سے حملہ آور ہوگی۔

انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ نئی جنگ چھیڑی گئی تو پورا خطہ آگ کی لپیٹ میں آجائے گا اور یہ ہر شخص کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔

امریکا پر عدم اعتماد کے باعث مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں: ایرانی صدر

ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف نے عالمی تنظیموں بلخصوص بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو بھیڑ کی کھال میں بھیڑیا قرار دیا اور کہا کہ ایران کی نیوکلیئر تنصیبات کے بارے میں بے بنیاد الزامات کا سلسلہ فی الفور بند ہونا چاہئے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/yPqHEiV

No comments:

Post a Comment