شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 14 September 2026

شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوام سڑکوں پر نکل آئے

دمشق(14 ستمبر 2026): شام میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے خلاف شہریوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ہے اور دمشق سمیت ادلب کے مختلف علاقوں میں حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے۔

مظاہرین نے حکومت کے اس اقدام کے خلاف شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مقامات پر ٹائر جلائے اور اہم شاہراہوں کو کئی گھنٹے تک ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند رکھا۔

مظاہرین کا حکومت سے مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیا جانے والا اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور قیمتیں کم کی جائیں۔

واضح رہے کہ شامی حکومت کی جانب سے آج ہی پیٹرول کی قیمت میں تیس فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں چالیس فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کیا گیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں عوامی سطح پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/9laZPhF

No comments:

Post a Comment