مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر، ویڈیو - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 28 September 2026

مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین کی عبادت کے روح پرور مناظر، ویڈیو

سعودی عرب: مملکت میں گزشتہ روز ہونے والی موسلا دھار بارش کے باعث کئی علاقوں میں سڑکیں زیر آب آگئیں جبکہ مسجد الحرام میں تیز بارش کے دوران عمرہ زائرین طواف میں مصروف رہے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں عمرہ زائرین بارش کے دوران طواف اور عبادت میں مصروف رہے اور رب کے حضور سجدہ ریز ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق حرمین شریفین انتظامیہ نے بارش کے دوران زائرین کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بہترین اقدامات کیے۔

مطاف، نماز کے مقامات، داخلی راستوں پر فوری طور پر پانی کی نکاسی اور فرش خشک کیے جانے کو یقینی بنایا گیا۔

یاد رہے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے کئی علاقوں میں بارش کا الرٹ جاری کیا تھا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/YXICMSd

No comments:

Post a Comment