ٹرمپ نے اے آئی کی رفتار کو سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 23 September 2026

ٹرمپ نے اے آئی کی رفتار کو سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی رفتار کو عالمی سطح پر سست کرنے کے مطالبات کو مسترد کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ جو بھی مصنوعی ذہانت کی ترقی میں بازی لے جائے گا، وہی فاتح کا کردار ادا کرے گا۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ ایسی چیز کی ترقی کو ہرگز نہیں روکیں گے، جو صنعتی انقلاب سے بھی بڑی ثابت ہوگی۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ اے آئی کو صنعتی انقلاب یا خود انٹرنیٹ سے بھی بڑی چیز قرار دیتے ہیں۔

اوپن اے آئی کیخلاف مقدمہ درج

امریکی صدر نے اے آئی کو سُپر انٹیلی جنس کا نام دینے کے اپنے منصوبے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ سننے میں سپر انٹلی جنس کا لفظ اے آئی سے زیادہ بہتر محسوس ہوتا ہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/vnWQaP5

No comments:

Post a Comment