ناقابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں، خالد مقبول - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 7 September 2026

ناقابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان، باقی سب انتظامی یونٹس ہیں، خالد مقبول

حیدرآباد (7 ستمبر 2026): ایم کیو ایم کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ نا قابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان باقی سب انتظامی یونٹس ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نا قابل تقسیم اور دھرتی ماں صرف پاکستان ہے۔ باقی سب انتطامی یونٹ ہیں۔ آئین میں تقاضا اور طریقہ موجود ہے، کسی کے باپ کا صوبہ نہیں۔ کچھ دیر انتظار، اب سب راستے منزل کی طرف جاتے ہیں۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ پاکستان کا نظام محفوظ ہاتھوں میں منتقل کرانا ہے۔ اپنی شناخت اور پہچان کے لیے نکلنا ہے۔ جاگیرداروں اور سرمایہ داروں سے اقتدار چھین کر عوام کے حوالے کرنا ہے۔ اپنے لیے صوبہ نہیں سب کو حق دلانا چاہتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا بیڈ گورننس سے ایک طبقہ ریاست سے بد دل ہو رہا ہے۔ یہ وقت گزر گیا تو تاریخ ہمیں معاف نہیں کرے گی۔ آنے والا وقت کامیابیوں کا سال بنائیں گے۔

سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا خاندانی سیاست کرنے والوں سے جلد نجات ملنے والی ہے۔

اسلام آباد اسمبلی کیلیے مجوزہ ڈرافٹ وزیر اعظم کو پیش، وزیر اعلیٰ یا میئر کے عہدے کی تجویز



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/FLYc3ml

No comments:

Post a Comment