پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے اشتہار جاری کردیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 2 September 2026

پی سی بی نے فیلڈنگ کوچ کے لیے اشتہار جاری کردیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے لیے نئے فیلڈنگ کوچ کی تلاش شروع کرتے ہوئے اس عہدے کے لیے درخواستیں طلب کرلی ہیں اور اس حوالے سے باقاعدہ اشتہار جاری کردیا ہے۔

پی سی بی کی جانب سے بھرتی کا اشتہار سوشل میڈیا پلیٹ فارم لنکڈ اِن پر بھی جاری کیا گیا جس کے بعد یہ معاملہ کرکٹ شائقین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

نئے فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی فیلڈنگ صلاحیتوں کو بہتر بنانا اور مختلف فارمیٹس میں ان کی کارکردگی کو مزید مضبوط کرنا ہوگی۔

پی سی بی کی جانب سے یہ اقدام قومی ٹیم کے کوچنگ سیٹ اَپ کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیسے بھی حالات ہیں یہی ٹیم پرفارم کرے گی۔

محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ لندن میں پاکستان ہاؤس میں دیے گئے عشائیے میں شرکت کی اور شرکا سے ملاقات کی۔

جو فیصلے لینے تھے وہ سیریز ختم ہونے کے بعد لئے جاتے: شاہد آفریدی

اس موقع پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لڑکوں پر اعتماد ہے خود اعتمادی ہو تو بڑے سے بڑا امتحان بھی پاس ہو جاتا ہے، جیسے بھی حالات ہیں یہی ٹیم پرفارم کرے گی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fGtj9kn

No comments:

Post a Comment