سانحہ پمز کے بعد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کو ہوش آ گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 30 August 2026

سانحہ پمز کے بعد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کو ہوش آ گیا

اسلام آباد (30 اگست 2026): سانحہ پمز کے بعد اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کو ہوش آ گیا اور اب وہ صحت مراکز میں لائف سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے گی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سانحہ پمز کے بعد بالآخر اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کو ہوش آ گیا ہے، جس کے بعد اس نے وفاقی دارالحکومت کے صحت مراز میں لائف سیفٹی انتظامات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی نے مراکز صحت کو مراسلہ لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مراکز صحت فائر، لائف پروٹیکشن انتظامات کا از سرنو جائزہ لیں اور مریض و عملے کی حفاظت کیلیے سیفٹی اقدامات کریں۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مراکز صحت جدید تقاضوں کے مطابق فائرو لائف پروٹیکشن اقدامات کریں۔ سی ڈی اے فائر ڈیپارٹمنٹ سے فائر سیفٹی کی این او سی لیں اور صرف رجسٹرڈ کنٹریکٹرز سے فائر پروٹیکشن سسٹم کی تنصیب کرائیں۔

مراکز صحت فائر ڈیٹیکشن، الارم اور سپریشن سسٹم نصب کریں۔ ہائیڈرنٹس، آگ بجھانے والے آلات کی تنصیب اور فعالیت یقینی بنائیں۔ ہنگامی خارجی دروازوں کی دستیابی و فعالیت یقینی بنائیں اور مراکز صحت عملے کی لائف سیفٹی ٹریننگ و ڈرلز یقینی بنائیں۔

اس کے علاوہ مراکز صحت فائر پروٹیکشن سسٹم کی ٹیسٹنگ رپورٹ کرائیں اور اقدامات پر عمل درآمد کی رپورٹ جمع کرائیں۔

آئی ایچ آر اے نے مراکز صحت کو لائف سیفٹی انتظامات مکمل کرنے کیلیے 7 یوم کی مہلت دیتے ہوئے فائر اور لائف سیفٹی انتظامات کی عملدرآمد رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایچ آر اے مراکز صحت میں لائف سیفٹی اقدامات کا معائنہ کرے گی اور لائف سیفٹی بارے احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت کارروائی ہو گی۔

واضح رہے کہ 12 ربیع الاول کی صبح پمز اسپتال کی نرسری میں لگنے والی آگ کے باعث 14 نومولود جاں بحق ہو گئے تھے جب کہ صرف ایک نومولود کو بچایا جا سکا تھا۔

مذکورہ سانحے پر وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ کی روشنی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت 8 افسران کو معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف فوجداری کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب حکومت نے جاں بحق بچوں کے ورثا کو فی کس 40 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

پمز کی نرسری میں آگ کیسے لگی؟ عبوری انکوائری رپورٹ وزیر اعظم کو پیش



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/CrSam4y

No comments:

Post a Comment