پمز اسپتال آتشزدگی: وزیراعظم کی مصطفیٰ کمال کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 26 August 2026

پمز اسپتال آتشزدگی: وزیراعظم کی مصطفیٰ کمال کو فوری اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت

اسلام آباد: پمز اسپتال میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعہ کے بعد وزیراعظم نے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کو فوری طور پر اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کردی۔

اے آر وائی نیوز وزیراعظم نے مصطفیٰ کمال کو ہدایت کی ہے کہ اسپتال جاکرصورتحال کا جائرہ لیں اور رپورٹ پیش کریں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آتشزدگی زچہ بچہ اسپتال کے اولڈ بلاک کی نرسری میں ہوئی، آگ کو نرسری کے اندر تک محدود رکھا گیا۔

پمز ذرائع کے مطابق نرسری میں دھواں بھرنے سے نومولود جاں بحق ہوئے، جاں بحق نومولود کی میتیں لواحقین کے حوالے کی جا رہی ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک دو ماہ کا بچہ بھی شامل ہے۔

اسلام آباد: پمز اسپتال کی نرسری میں آگ لگنے سے 15 نومولود بچے جاں بحق

نرسری میں آگ بجھانے والے آلات نصب تھے، اسپتال عملے نے آگ بجھانے کیلئے 15 سلنڈرز استعمال کیے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v2VAIaj

No comments:

Post a Comment