اسلام آباد (5 اگست 2026): بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کیخلاف دنیا بھر میں مقیم کشمیری اور پاکستانی آج یوم استحصال کشمیر منا رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق یوم استحصال کشمیر کے موقع پر اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک مرکزی ریلی نکالی گئی۔ جب کہ کراچی، لاہور، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بھی ریلیاں اور مظاہرے کر کے کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پوری قوم یکسو ہے۔ صبح 9 بجے سائرن بجتے ہی سب لوگوں نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت خارجہ سے ڈی چوک تک ریلی نکالی گئی، شرکا نے کشمیر کی آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔ ریلی میں وفاقی وزرا، مشیروں اور ارکان پارلیمنٹ کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
صوبائی دارالحکومتوں سمیت مختلف شہروں میں میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کیلیے احتجاجی مارچ کیے جا رہے ہیں، جس میں شرکا بھارتی اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلیے ملک بھر میں عوام کا جذبہ قابل دید ہے۔ آج پوری قوم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔
واضح رہے کہ 5 اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے اپنے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35-اے (Article 370 and 35A) کو منسوخ کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر دیا تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/6lbaRY0
No comments:
Post a Comment