خاران (16 اگست 2026): سیکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا ہے۔
دہشت گرد لوٹ مار، بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔
آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز نے خاران کے علاقے لجے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، بھاری مقدار میں گولہ بارود سمیت 2 گاڑیاں اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی۔
سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/APb690I
No comments:
Post a Comment