غزہ(3 اگست 2026): امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت کے دعوے کے باوجود اسرائیلی جارحیت میں کوئی کمی نہیں آئی ہے۔
امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر عمل درآمد میں پیش رفت کے دعوے کے باوجود تازہ ترین اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں بچوں سمیت مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ تین روز کے دوران ہونے والے حملوں میں شہداء کی مجموعی تعداد 28 تک پہنچ گئی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
اسرائیل نے غزہ سٹی، خان یونس، دیر البلح اور جبالیہ میں رہائشی مکانات کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا، جبکہ حملوں کی زد میں طبی مراکز اور ادویات کے گودام بھی آئے ہیں۔
دوسری جانب جنوبی لبنان میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیاں جاری ہیں، جہاں جاری حملوں کے نتیجے میں 5 لبنانی فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔
دریں اثنا، غزہ کی وزارتِ صحت نے اسپتالوں اور طبی تنصیبات پر ہونے والے حملوں کو باضابطہ طور پر جنگی جرم قرار دیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KNlzB3i
No comments:
Post a Comment