اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف آج دورہ کوئٹہ میں امن وامان سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے ، جس میں اہم فیصلے متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچ رہے ہیں، جہاں وہ صوبے کی سیکیورٹی صورتحال اور حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں ایک اعلیٰ سطح کے اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان کی مجموعی امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، اس موقع پر متعلقہ سول اور عسکری حکام وزیراعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال، دہشت گردوں کے خلاف جاری کارروائیوں اور مستقبل کے لائحہ عمل پر جامع بریفنگ دیں گے۔
گذشتہ روز ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ چار دنوں کے دوران بلوچستان میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات سامنے آئے، زیارت، خضدار، خاران، دلبندین، بیلہ اور وندر کے علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید مقابلے ہوئے، جن میں فورسز نے بھرپور اور مؤثر کارروائی عمل میں لائی۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے 11 جوان، 27 پولیس اہلکار اور 4 معصوم شہری جامِ شہادت نوش کر گئے جبکہ جوابی کارروائی اور انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 54 خارجیوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Hup2eMl
No comments:
Post a Comment