فرانس میں شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھرک اٹھی، 900 ایکڑ اراضی خاکستر، ہزاروں بے گھر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 3 July 2026

فرانس میں شدید گرمی سے جنگلات میں آگ بھرک اٹھی، 900 ایکڑ اراضی خاکستر، ہزاروں بے گھر

پیرس(3 جولائی 2026): فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مختلف مقامات پر جنگلات میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے۔

فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے باعث مختلف مقامات پر جنگلات میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی ہے، جس نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، اس آگ کے نتیجے میں 900 ایکڑ سے زائد اراضی جل کر خاکستر ہو چکی ہے۔

جنگلات میں لگنے والی اس خوفناک آگ کے باعث قریبی قصبوں اور رہائشی علاقوں سے تین ہزار مقامی افراد اور وہاں موجود سیاحوں کو ہنگامی بنیادوں پر محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

فائر فائٹرز اور امدادی ٹیمیں بھاری مشینری اور طیاروں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب، فرانسیسی محکمۂ موسمیات ‘میٹیو فرانس’ نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتے ملک میں گرمی کی ایک نئی لہر آنے کا امکان ہے، تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نئی لہر کی شدت گزشتہ ماہ جون میں پڑنے والی شدید گرمی جیسی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ 20 جون سے جاری شدید گرمی کی لہر نے یورپ کے کئی ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کے باعث عجائب گھروں اور تعلیمی اداروں کو بھی قبل از وقت بند کرنا پڑا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 191 ملین سے زائد افراد آج کم از کم 35 ڈگری سینٹی گریڈ یا اس سے زیادہ درجۂ حرارت کا سامنا کریں گے۔ جرمنی، جمہوریہ چیک، ہنگری، پولینڈ، سلوواکیا، سربیا، کروشیا، اٹلی، آسٹریا اور مغربی یوکرین شدید گرمی سے زیادہ متاثر ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/C8qmiYj

No comments:

Post a Comment