لاہور : پنجاب پولیس کے 15 اعلیٰ افسران کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری جاری کر دیے گئے اور باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب نے صوبے میں انتظامی اور محکمانہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے 15 اعلیٰ پولیس افسران (ایس ایس پیز اور ایس پیز) کے تبادلے اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، جس میں افسران کے تبادلوں کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
محمد سرفراز ورک کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او لاہور ، زاہد نواز کو اے آئی جی آپریشنز سی پی او لاہور سے تبدیل کر کے ایس ایس پی پولیس اسکول آف انٹیلی جنس لاہور تعینات کردیا گیا۔
جہانداد اکرم کو ایس پی سی سی ڈی تھری کیپیٹل سٹی لاہور سے تبدیل کر کے ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن جبکہ عادل عامر کو ایس پی سی سی ڈی ڈی جی خان ریجن سے تبدیل کرکے سی پی او لاہور رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سعد عفیدی کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب ، شوکت علی شیخ کو ایس پی انویسٹی گیشن ننکانہ صاحب سے تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سینٹرل ون ایس پی یو لاہور ، محمد نعمان ظفر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان، محمد منیر بدر کو ایڈیشنل ایس پی صدر ڈویژن ملتان سے تبدیل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں اور ظفر جاوید ملک کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اوکاڑہ تعینات کیا گیا ہے۔
رضا اللہ خان کو ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری اٹک و حسن ابدال سے تبدیل کر کے ایس پی آپریشنز ڈی آئی سی تھری جھنگ تعینات کردیا گیا، وہ اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی آپریشنز آئی سی تھری فیصل آباد ریجن کا اضافی چارج بھی سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ محمد عیسیٰ خان کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، ایلیٹ پولیس فورس لاہور ، حسن افضل کو ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایلیٹ پولیس فورس لاہور سے تبدیل کرکے سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
حسن رضا کو ایس پی آر آئی بی بہاولپور ریجن سے تبدیل کر کے ایس ایس پی آر آئی بی ملتان ریجن ، فرخ جاوید کو بٹالین کمانڈر تھری، پی سی ملتان سے تبدیل کر کے ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور اور سید جمشید علی کو ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور سے تبدیل کر کے بٹالین کمانڈر تھری پی سی ملتان تعینات کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ان تبادلوں کا مقصد صوبے بھر میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانا اور فیلڈ آپریشنز کو فعال کرنا ہے۔ تمام افسران کو فوری طور پر اپنے نئے عہدوں کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/adkmJjg
No comments:
Post a Comment