کراچی : سندھ کے مختلف اضلاع میں آج اور کل گردآلودآندھی اور بارش کا امکان ہے ، جس سے درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سندھ نے صوبے میں گرمی کی لہر میں کمی اور مختلف اضلاع میں گرد آلود آندھی کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ صوبے میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کل تک واضح کمی متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ آج اور کل سندھ کے مختلف اضلاع میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کے علاوہ بارش کا قوی امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں کہا گیا ہے کہ سندھ کے بالائی اور وسطی اضلاع: کشمور، شکارپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، خیرپور، نوشہرو فیروز اور شہید بینظیر آباد، جامشورو، دادو، حیدرآباد، میرپورخاص، ٹنڈو الہ یار، عمرکوٹ اور تھرپارکر۔
ان اضلاع میں بعض مقامات پر تیز آندھی اور ہلکی بارش کے باعث موسم خوشگوار ہونے اور درجہ حرارت میں کمی آنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو شدید گرمی سے بڑی حد تک ریلیف ملے گا۔ انتظامیہ کو بھی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/jS6iVde
No comments:
Post a Comment