خان پور (4 جون 2026): مسافروں کے بھری بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی متعدد زخمی ہو گئے مسافروں کے مطابق آتشزدگی کی وجہ آم بنے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق خان پور میں مسافر بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہو گئے جب کہ 45 مسافروں نے کھڑکیاں توڑیں اور بس سے کود کر جان بچائی۔
حادثے کا شکار بس خان پور سے علی پور جا رہی تھی کہ راستے میں مائی والی مسجد کے قریب اچانک اس میں شعلے بلند ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ادارے اور فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پایا، تاہم اس وقت تک بس کا آدھا حصہ مکمل طور پر جل کر تباہ ہوگیا۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ بس میں آموں کی پیٹیاں رکھی تھیں، جس میں لگے کیمیکل کی وجہ سے آگ لگی۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/qv17TGy
No comments:
Post a Comment