حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت مل گئی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 30 June 2026

حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری، بڑی سہولت مل گئی

اسلام آباد (30 جون 2026): وزارت مذہبی امور نے اگلے برس حج 2027 کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی سہولت فراہم کر دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا حج آپریشن مکمل ہوگیا اور اگلے برس حج کے انتظامات کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تعاون سے ڈیجیٹل حج نظام فعال کر دیا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور نے آن لائن حج پورٹل نے ڈیڑھ لاکھ رجسٹریشن کا سنگ میل عبور کر لیا ہے جب کہ وزیراعظم کی ہدایت پر حج واجبات کی آن لائن ادائیگی کا نظام بھی تیار کر لیا گیا ہے۔

اس پیش رفت سے حج 2027 کی رجسٹریشن اب گھر بیٹھے چند کلکس میں ممکن ہو گی۔ رجسٹریشن سے ادائیگی تک حج نظام مکمل ڈیجیٹل ہوگا۔

حج کے خواہشمند شہریوں کو اس سہولت کے بعد حج واجبات کے لیے بینک جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ وہ صرف ون لنک کے ذریعے حج واجبات گھر بیٹھے جمع کرا سکیں گے۔

اس کے علاوہ سمندر پار پاکستانی بھی گھر بیٹھے حج رجسٹریشن اور ادائیگی کر سکیں گے۔ حج پورٹل میں درخواست کا اسٹیٹس بھی ایک کلک پر دستیاب ہوگا۔

حج 2027 رجسٹریشن کا آن لائن اسٹیٹس چیک کرنے کا طریقہ سامنے آگیا



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/by4ZsW6

No comments:

Post a Comment