تہران : وزیرداخلہ محسن نقوی کی ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات میں امن کوششوں کے سلسلے میں نئی تجاویز پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے دورہ تہران کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے اہم ملاقاتیں کی ہیں، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرحدی تحفظ اور علاقائی امن پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان تہران میں دوبارہ ملاقات ہوئی، اس اہم بیٹھک میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران تعلقات کی مضبوطی، باہمی تعاون کی رفتار اور خطے کو درپیش موجودہ تنازعات کے حل کے لیے مختلف تجاویز کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔
اس سے قبل وزیر داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی سے 24 گھنٹوں کے دوران دوسری بار ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سرحدوں کو محفوظ بنانے اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ اقدامات تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
ملاقات میں دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان قریبی تعاون کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا۔
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ان اعلیٰ سطح کے رابطوں اور چوبیس گھنٹوں میں بار بار ہونے والی ملاقاتوں سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پاکستان اور ایران موجودہ علاقائی صورتحال میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو غیر معمولی اہمیت دے رہے ہیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KQS6hu7
No comments:
Post a Comment