کراچی: ڈرگ ڈیلر پنکی کیس کی سماعت پر پولیس نے صحافیوں کے جیل کمپلیکس میں داخلہ بند کردیا، گزشتہ روز بھی صحافیوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق سٹی کورٹ کراچی اور جوڈیشل کمپلیکس میں ملزمہ انمول پنکی کی پیشی کے موقع پر پولیس کی جانب سے میڈیا کوریج پر پابندی عائد کردی۔
پولیس نے صحافیوں کا جوڈیشل کمپلیکس میں داخلہ بند کر دیا، پولیس اہلکاروں کا کہنا ہے کہ "اعلیٰ افسران کی سخت ہدایت ہے کہ کسی بھی صحافی کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے”۔
حکام نے کہا کہ وہ انمول عرف پنکی کیس کی کوریج کی اجازت نہیں دے سکتے۔
گزشتہ روز بھی صحافیوں کے ساتھ ایسا ہی رویہ اختیار کیا گیا تھا اور انہیں جیل کمپلیکس کی حدود سے باہر نکال دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں اے آر وائی نیوز نے ملزمہ انمول پنکی کو پولیس کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دیے جانے کا معاملہ اٹھایا تھا، جس کا اعلیٰ حکام نے نوٹس بھی لیا تھا۔
دوسری جانب سٹی کورٹ میں ملزمہ انمول عرف پنکی کی مختلف مقدمات میں پیشی سے متعلق اہم سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسران نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں ایک درخواست دائر کی تھی۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ "ملزمہ انمول عرف پنکی کو ریمانڈ کے حصول کے لیے عدالت میں پیش کرنا ہے۔ تاہم، سیکیورٹی خدشات کے باعث ملزمہ کو سٹی کورٹ لانا انتہائی خطرناک ہو سکتا ہے۔
پولیس نے استدعا ہے کہ ملزمہ کو جیل (جوڈیشل) کمپلیکس میں ہی پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔”
عدالت نے پولیس کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر ملزمہ انمول کو سٹی کورٹ لانے کے بجائے جوڈیشل کمپلیکس میں پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
عدالت نے تفتیشی افسران کو حکم دیا کہ ملزمہ کو متعلقہ جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے جوڈیشل کمپلیکس میں ہی پیش کر کے قانونی کارروائی اور ریمانڈ کا عمل مکمل کیا جائے۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/fJj97vg
No comments:
Post a Comment