بونیر (21 مارچ 2026): چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کو عید الفطر کی دلی مبارک باد دی ہے۔
عید کے موقع پربیرسٹر گوہر نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بانی کی بچوں سے بات، بشریٰ بی بی اور رشتہ داروں سے ملاقات کرائی جائے، انھوں نے کہا یہ تیسری عید ہے جو بانی پی ٹی آئی کے بغیر ہے اور یہ افسوس ناک ہے۔
انھوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی صورت حال گھمبیر اور سخت ہے لیکن حکومت نے کفایت شعاری پروگرام پر عمل درآمد میں دیر کر دی، عید کے بعد آزادی کی تحریک میں تیزی لائی جائے گی۔
ملک بھر میں عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے
بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کام کرنے والا بہتر وزیر اعلیٰ ہے، بانی پی ٹی آئی نے خود سہیل آفریدی کو اسٹریٹ مومنٹ تحریک کی ذمہ داری سونپی ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منائی جا رہی ہے۔ اے آر وائی نیوز کی جانب سے قوم کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔ ملک کے تمام شہروں میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات منعقد ہوئے، جن میں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے شریک ہو کر امت مسلمہ اور ملک کی سلامتی، ترقی اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگیں۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/QtOusyW
No comments:
Post a Comment