کراچی(یکم مارچ 2026): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والا احتجاج اس وقت کشیدہ صورتحال اختیار کر گیا، مظاہرین کی ایک بڑی تعداد نے قونصلیٹ کی جانب پیش قدمی کی۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی شہادت پر کراچی میں مظاہرین کی بڑی تعداد امریکی قونصلیٹ کے اطراف جمع ہوئی اور شدید نعرے بازی کی۔
پولیس کی جانب سے مجمع کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج کا استعمال کیا گیا، تاہم صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب مظاہرین مبینہ طور پر قونصل خانے کا دروازہ توڑ کر احاطے کے اندر داخل ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے اضافی نفری طلب کر لی گئی ہے اور قونصلیٹ کی جانب جانے والے تمام راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے۔ اب بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
دوسری جانب کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج کے باعث شہر کے اہم ترین تجارتی و سفارتی زون میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے پیشِ نظر سلطان آباد سے مائی کولاچی جانے والی سڑک دونوں اطراف سے بند کر دی گئی ہے، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہے۔
شہریوں کی سہولت کے لیے ٹریفک پولیس نے متبادل روٹس جاری کیے ہیں، جناح برج سے آنے والی ٹریفک کو آئی آئی چندریگر روڈ کی طرف موڑ دیا گیا ہے۔
بوٹ بیسن سے آنے والی ٹریفک کو مائی کولاچی پھاٹک سے یوٹرن کروایا جا رہا ہے، پی آئی ڈی سی سے آنے والی ٹریفک کو پارک کٹ سے واپس بھیجا جا رہا ہے، پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔
ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/5jbBVs9
No comments:
Post a Comment