ماناما: بحرین کی جانب سے ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 4 شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار افراد کی عمریں 22 سے 36 سال کے درمیان ہیں۔
بحرین وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار افراد اہم مقامات کی تصاویر پاسداران انقلاب کو بھیجتے تھے۔
دوسری جانب امریکا نے ایرانی بندرگاہوں کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے جس پر ایران نے دشمن کو سخت جوابی حملوں سے خبردار کر دیا ہے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی شہریوں کو بندرگاہوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔ سینٹ کام کی جانب سے جاری بیان میں ہدایت کی گئی کہ آبنائے ہرمز کے ساتھ تمام پورٹ تنصیبات کو فوری خالی کر دیں۔
سینٹ کام نے کہا کہ ڈاک ورکرز، انتظامی اور کمرشل عملہ ایرانی بحری جہازوں اور فوجی سامان سے دور رہے، فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والی سویلین بندرگاہیں اب جائز فوجی ہدف ہیں۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/GtuS2H4
No comments:
Post a Comment