کویت سٹی: کویت کی پبلک اتھارٹی فار مین پاور (PAM) نے غیر ملکی کارکنوں کی لیبر شکایات وصول کرنے اور ان کے ازالے کے لیے ایک نیا نظام نافذ کرنا شروع کر دیا ہے، جو خاص طور پر چھوٹے اور درمیانے درجے کے اداروں (SMEs) کے خلاف دائر کی جانے والی شکایات پر لاگو ہوگا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام ورک سسٹم کو جدید بنانے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کی جاری کوششوں کا حصہ ہے۔
نئے نظام کے تحت اب شکایات گورنریٹس میں قائم لیبر ریلیشنز ڈیپارٹمنٹس کے ذریعے وصول کی جائیں گی، جبکہ اس سے قبل تمام شکایات کو مبارک الکبیر میں مرکزی طور پر جمع کیا جاتا تھا۔ اس تبدیلی سے کیسز کی منصفانہ اور منظم تقسیم ممکن ہو سکے گی۔
رپورٹس کے مطابق غیر ملکی کارکنوں کی لیبر شکایات کی اپائنٹمنٹ سسٹم کے تحت ہوگی، جس میں ہر کیس کی نوعیت اور اس کے اندراج کے مقام کو مدنظر رکھا جائے گا، اس اقدام سے کارکنوں کا وقت اور محنت بچے گی اور لیبر تنازعات کے حل میں تیزی آئے گی۔
ذرائع نے واضح کیا کہ یہ نیا نظام PAM کی اُن مسلسل کوششوں کے مطابق ہے جن کا مقصد کام کے ماحول کو بہتر بنانا، انتظامی کارکردگی میں اضافہ کرنا اور تنازعات کے حل میں زیادہ رفتار اور لچک پیدا کرنا ہے۔
غیر ملکی بیچلرز ہوشیار! کویت کا بڑا اعلان
اس سے لیبر تعلقات سے وابستہ تمام فریقین کے مفادات کا تحفظ ہوگا اور لیبر مارکیٹ کے استحکام کو یقینی بنایا جا سکے گا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/psuJ4Ya
No comments:
Post a Comment