بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہو رہا ہے، ملک محمد احمد خان - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 28 November 2025

بانی پی ٹی آئی کیساتھ جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہو رہا ہے، ملک محمد احمد خان

لاہور (28 نومبر 2025): اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ جیل مینوئل کے مطابق ہے۔

ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ جیل مینوئل کے ساتھ کون ٹریٹ نہیں ہوا ان میں نواز شریف اور آصف علی زرداری بھی شامل ہیں، اگر کوئی جیل کے باہر جا کر ہلڑ بازی کرے گا تو غلط ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افواہ ہے جیل میں عمران خان کی طبعیت خراب ہوگئی ہے، سہیل آفریدی

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ہماری لیڈرشپ کے ساتھ بھی جیل مینوئل کے مطابق سلوک ہوا، پی ٹی آئی نے ملکی اثاثوں اور املاک کو جلایا اور آج کہتی ہے کہ سیاسی حالات بہت مشکل ہیں، گزشتہ حکومت کیلیے بھی سیاسی حالات مشکل بنا دیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے جرائم ہیں کہ آپ (پی ٹی آئی) نے شہدا کے مجسمے اور ریڈیو پاکستان کو جلایا، میں ایسے کام کروں گا تو مجرم ہوں گا اور کوئی اور کرے گا تو اسے کچھ نہیں کہا جائے گا؟

ملک محمد احمد خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کی کارکردگی نمایاں رہی ہے، کارروائی میں حکومتی ارکان نے بھرپور حصہ لیا، حکومت اور اپوزیشن دونوں نے قانون سازی کے عمل میں بھرپور حصہ لیا، عوامی مسائل پر مؤثر قانون سازی ہماری ذمہ داری ہے، اپوزیشن کا کردار بھی لائق تحسین ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کہے گی کہ اسمبلی کو چلنے نہیں دیں گے تو کیوں نہیں چلنے دیں گے؟ اسمبلی کو جھگڑے کا اکھاڑا بنایا جائے گا تو کیسے چلے گا؟ ایوان کے اندر آ کر اگر کسی نے زیادتی کی تو میں روکوں گا، ہم نے یہاں پر ایوان میں مارشل لا بھی دیکھے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کو لیول پلیئنگ فیلڈ دی، درخواست ہے کہ ان اسمبلیوں کو گالی اور احتجاج کا مرکز نہ بنائیں۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ قانون سازی کا مرکز ہے اسے مضبوط کرنا ہوگا، اپوزیشن اور حکومت کو مکالمے کا راستہ نہیں چھوڑنا چاہیے، پارلیمانی روایات کا احترام سب پر لازم ہے، اپوزیشن ممبرز بھی نظام کا حصہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/AVZfbuF

No comments:

Post a Comment