پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل معاہدے کی تجدید کرلی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 25 November 2025

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل معاہدے کی تجدید کرلی

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ای وائی مینا کی ویلیوایشن کے بعد پی ایس ایل کے ساتھ فرنچائز معاہدے کی 10 سال کے لیے تجدید کرلی ہے۔

رپورٹس کے مطابق پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ملکیت آئندہ دہائی میں بھی موجودہ مالکان کے پاس رہے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سے معاہدے کی تجدید پر مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کی قیادت میں زلمی پاکستان کی مقبول ترین فرنچائز بن گئی ہے۔ان کا وژن زلمی اور پی ایس ایل دونوں کے لیے مضبوط اساس ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے اونر ندیم عمر کی پی ایس ایل کے لیے خدمات قابل ستائش ہیں، ان کا اعتماد پی ایس ایل کی بڑھتی ساکھ کا ثبوت ہے۔

پی ایس ایل کی دو نئی ٹیموں کی نیلامی کب کی جائیگی؟ تاریخ کا اعلان

واضح رہے کہ آئندہ سال پی ایس ایل کے 11ویں ایڈیشن میں 6 کے بجائے 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

مزید دو ٹیموں کے لیے پی سی بی کی جانب سے ٹینڈر جاری کردیا گیا ہے جس کا حتمی اعلان 6 جنوری 2026 کو کیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/v98HP7B

No comments:

Post a Comment