جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Saturday, 15 November 2025

جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا

اسلام آباد : جسٹس کے کے آغا نے وفاقی آئینی عدالت کے جج کا حلف اٹھالیا ، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جہاں جسٹس کے کے آغا نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے ان سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری کانفرنس روم میں ہوئی، جس میں گزشتہ روز حلف اٹھانے والے ججز بھی شریک ہوئے، گزشتہ روز حلف اٹھانے والوں میں جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی شامل تھے۔

تقریب میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر، جسٹس خادم حسین سومرو، جسٹس محمد اعظم خان، جسٹس محمد آصف اور جسٹس انعام امین منہاس نے بھی شرکت کی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے صدر واجد حسین گیلانی اور سیکرٹری منظور احمد ججہ بھی تقریب میں موجود تھے۔

گزشتہ روز جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس عامرفاروق اور جسٹس علی باقر نجفی نے آئینی عدالت کے ججوں کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا، وزارت قانون کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ جسٹس روزی خان اور جسٹس ارشد حسین شاہ بھی وفاقی آئینی عدالت کا حصہ ہیں۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/Vml8SX2

No comments:

Post a Comment