دوسرا ون ڈے، کپتان شاہین آفریدی نے شکست کی وجہ بتادی - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 7 November 2025

دوسرا ون ڈے، کپتان شاہین آفریدی نے شکست کی وجہ بتادی

فیصل آباد(7 نومبر 2025): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے جنوبی آفریقہ کے ہاتھوں دوسرے ون ڈے میں شکست کی وجہ بتادی۔

گزشتہ روز جنوبی افریقہ نے 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کا 270 رنز کا ہدف با آسانی 40.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز اسکور کیے تھے۔

کپتان شاہین آفریدی نے تین کیچ ڈراپ کرنا شکست کی وجہ قرار دیا اور انہوں نے  کہا 270 رنز بھی اچھا ٹوٹل تھا اگر کیچ نہ چھوڑتے تو نتیجہ مختلف ہوتا۔

پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کس کا تھا؟ فہیم اشرف نے بتادیا

کپتان شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ فیصلہ کن ون ڈے میں تگڑی واپسی کریں گے ہم جیت کے لیے پرعزم ہیں، دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر فہیم اشرف نے ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ناکامی کا ذمہ دار کسی ایک کو نہیں قرار دیا جا سکتا۔

فہیم اشرف کا کہنا تھا کہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کپتان کا تھا، دوسری اننگز میں نمی کی وجہ سے بولنگ مشکل ہوگئی، تاہم اچھی فیلڈنگ کرنا آپ کے اپنے ہاتھ میں ہے،  خامیوں کے حوالے سے ٹیم مل بیٹھ کر بات کرے گی، ٹیم ہوم گراؤنڈ پر جیتتے تو زیادہ خوشی ہوتی۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/z9a0Z3J

No comments:

Post a Comment