عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے متعلق اہم خبر - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 5 November 2025

عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں سے متعلق اہم خبر

سعودی عرب میں وزارتِ حج نے عمرہ زائرین کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے لائسنس کیلیے سات شرائط تجویز کی ہیں۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج کی جانب سے سروے پلیٹ فارم پر لائسنس کے لیے جو شرائط تجویز کی گئی ہیں ان میں کمپنی سو فیصد سعودی شہری کی ملکیت میں رجسٹرڈ ہو۔ کمپنی کا سرمایہ پانچ لاکھ ریال سے کم نہ ہو۔

رپورٹس کے مطابق لائسنس کے لیے دی جانے والی درخواست کے ساتھ غیرمشروط بینک گارنٹی دی جائے جس کی تصدیق سعودی مرکزی بینک کی جانب سے کی گئی ہو۔

کمپنی کی جانب سے تحریری طورپر آپریشنل فیلڈ اور پلان کے بارے میں تفصیلات فراہم کی جائیں۔ ہر ادارے کے بارے میں تفصیلات پیش کی جائیں جن میں بجٹ کی صلاحیت اور افرادی قوت وغیرہ شامل ہے۔

کسی بھی کمپنی یا ادارے کی جانب سے منظور شدہ لائسنسنگ ضوابط کی خلاف ورزی کرتا ہے تو وزارت کو حق ہے کہ وہ لائسنس کو معطل کردے اس صورت میں 30 دن کے اندر خلاف ورزی کو درست کرنے کی مہلت دی جائے گی۔

ہر ادارہ اپنے مالی معاملات کو پورا کرنے کی صلاحیت کا حامل ہو۔ عہدوں کی وضاحت کی جائے عہدیداروں کی تبدیلی کی صورت میں وزارت کو تحریری طورپر مطلع کیا جائے۔

کمپنی یا ادارے کے مالک کے فوت ہونے کی صورت میں لائسنس کینسل کردیا جائے گا۔

علاوہ ازیں اگر کمپنی یا ادارہ ڈیفالٹ کرجائے تو اس صورت میں کمپنی کے ڈائریکٹر کی جانب سے وزارت کو تحریری طور پر مطلع کرنا ہوگا۔

شرائط میں مزید کہا گیا کہ ’اگر کسی کمپنی کے مالک یا ذمہ دار کی جانب سے لائسنس کو کسی دوسرے کے نام منتقل یا لیز پر دینا ثابت ہو جائے اس صورت میں وزیر حج کو یہ اختیار ہوگا کہ وہ لائسنس کو منسوخ کردیں۔

سعودی عرب، عمرہ زائرین کے لئے بڑی خوشخبری

ایک برس تک جاری شدہ لائسنس پر کوئی عمل نہ کیے جانے کی صورت میں اسے کینسل کردیا جائے گا تاہم اس دوران اگر کمپنی کے مالک کی جانب سے مناسب وجہ پیش کیے جانے پر 6 ماہ کی مہلت دی جائے گی مہلت ختم ہونے کی صورت میں لائسنس مستقل بنیادوں پر معطل کردیا جائے گا۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/KzEogpF

No comments:

Post a Comment