ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 26 October 2025

ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ

لاہور(26 اکتوبر 2025): آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر ہیڈ کوچ محمد وسیم کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ ان کی جگہ اگلے ہفتے نئے ہیڈ کوچ کی تقرری کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد وسیم کو مکمل اختیارات دیے گئے لیکن ان کی کوچنگ میں قومی ٹیم کے نتائج اچھے نہیں آئے، پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں کوئی ایک میچ نہیں جیت سکی۔

ایونٹ کے دوران پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ ناقص رہی، محمد وسیم کو سلیکشن کا مکمل اختیار تھا پھر بھی ٹیم ناکام رہی، پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں ساتویں نمبر پر رہی، قومی ٹیم کو تینوں پوائنٹس بارش کے باعث ملے۔

آئی سی سی کو ورلڈ کپ کیلیے اچھا وینیو منتخب کرنا چاہیے، فاطمہ ثناء

ذرائع کے مطابق ویمن ٹیم بولنگ کے شعبے میں بھی مسلسل تنزلی کا شکار رہی اور ٹیم کی فیلڈنگ بھی بہتر نہ ہو پائی، وہ ہیڈ کوچ ہونے کے ساتھ ٹیم کی سلیکشن میں بھی شامل رہے اور سپورٹ اسٹاف کی تقرریاں بھی مرضی سے کیں لیکن پھر بھی نتائج صفر رہے۔



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/pos93zN

No comments:

Post a Comment