میاں چنوں(20 ستمبر 2025): اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے بھرپور محنت سے کم بیک کروں گا۔
تفصیلات کے مطابق اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد جاپان سے وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیان میں کہا کہ کھیل میں ہار جیت ہوتی ہے مجھ سے اچھی تھرو نہیں ہوسکی۔
ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ چند ماہ پہلے میری سرجری ہوئی تھی جس کی وجہ سے اچھی تھرو نہیں ہوسکی، کوچ نے بہت محنت کرائی لیکن میں پاکستانی عوام کی توقع پر پورا نہ اتر سکا۔
اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ کم بیک کروں گا بھرپور محنت کرکے اسلامک گیم میں ملک کا نام روشن کرونگا۔
واضح رہے کہ چاپان کے شہر ٹوکیو میں کھیلے گئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی باری میں 82.27 کی تھرو کی، دوسری باری میں فاؤل ہوا اور تیسری 82.75 میٹر کی تھرو کی، ارشد ندیم کا پہلے راؤنڈ میں 3 تھرو کے بعد دسواں نمبر تھا۔
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/hC9GoE1
No comments:
Post a Comment