پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 13 June 2021

پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب

کراچی: پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب ہوگیا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج ورکشاپ محمداسلم کی مدعیت میں بن قاسم تھانے میں مقدمہ درج ہوا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ 4 جون کو نائٹ شفٹ پر موجود عبدالباسط نے یہ اطلاع دی۔

ایف آئی آر متن کے مطابق ایم آرایچ ٹی ورکشاپ کے اندر سے تانبے اور پیتل کے رول غائب ہیں۔

مدعی اسلم کا کہنا ہے کہ ایم آرایچ ٹی ورکشاپ کے نزدسی ایم ڈی بلڈنگ کو اندر سے چیک کیا گیا، ورکشاپ میں پڑے تانبے، پیتل کے موٹے رول اور پلٹیں غائب تھیں۔

انچارج نے درج کرائے مقدمے میں یہ بھی کہا ہے کہ ورکشاپ کے قریب بڑی گاڑیوں کے ٹائر کے نشانات بھی موجود ہیں، پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے 3ٹن تانبہ اور پیتل کے رول چوری ہوئے۔

متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The post پاکستان اسٹیل مل ورکشاپ سے لاکھوں مالیت کا پیتل اور تانبہ غائب appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3wm8rtA

No comments:

Post a Comment