آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 7 August 2020

آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ مرحوم کو جوار رحمت میں بلند مقام عطا کرے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مثالی دوست سے محروم ہو گیا ہے، دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سعودی قیادت کے ساتھ بھی اظہار تعزیت کیا، جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا محمد بن عبداللہ العائش کے انتقال سے پاکستان سچے دوست سے محروم ہو گیا۔

محمد بن عبداللہ العائش جو 1952  میں پیدا ہوئے

انھوں نے کہا اللہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے، محمد بن عبداللہ دونوں ممالک کے درمیان مثالی بھائی چارے کی علامت تھے، دکھ اور غم کی گھڑی میں سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی نائب وزیر دفاع محمد بن عبد اللہ العائش جمعے کو 68 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں، وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔ انھوں نے مئی 2014 میں عہدہ سنبھالا تھا۔

The post آرمی چیف کا سعودی نائب وزیر دفاع کے انتقال پر اظہار تعزیت appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30Dr6DL

No comments:

Post a Comment