پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Monday, 10 August 2020

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا

ریاض : سعودی آرامکو نے پیر کی شب اگست 2020 کے لیے پیٹرول کے نئے نرخ جاری کیے ہیں، نئی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے آرامکو کے اعلامیے کے حوالے سے بتایا ہے کہ پیٹرول 91 جو گزشتہ ماہ ایک ریال 29 ھللہ فی لیٹر کے حساب سے دستیاب تھا۔ اب نئی قیمت ایک ریال 43 ھللہ ہوگی۔ پیٹرول 91 کی قیمت میں 14 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول95 جو گزشتہ ماہ ایک ریال44 ھللہ میں دستیاب تھا، اب نئی قیمت ایک ریال 60 ھللہ ہوگی، قیمت میں 16 ھللہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

نئے نرخنامے کے مطابق ڈیزل 52 ھللہ اور مٹی کا 70 ھللہ فی لیٹر دستیاب ہوگا۔ اعلا میے میں مزید کہا گیا کہ نئے نرخ منگل 11اگست سے نافذ العمل ہوں گے۔

یاد رہے کہ سعودی عرب میں پیٹرول کی قیمتیں عالمی منڈی میں تیل کی برآمدی قیمت سے منسلک ہیں۔عالمی منڈی میں ہونے والی تبدیلیوں کے مطابق اس میں ردوبدل کیا جا تا ہے۔ آرامکو کی طرف سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پیٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3ae95yO

No comments:

Post a Comment