پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Friday, 5 June 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے 55 ملازمین کو نوکریوں سے نکالنے کے نوٹسز واپس لے لیے ہیں۔

ذرائع کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ پی سی نے 55 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اب نوٹسز واپس لے لیے گئے ہیں، پچپن میں سے 22 ملازمین مستقل بنیادوں پر کام کر کر رہے تھے۔

جبکہ 33کنٹریکٹ ملازمین کی مدت ملازمت تیس جون کو ختم ہو رہی تھی، کنٹریکٹ ملازمین کے معاہدوں میں 31 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی، مستقل ملازمین معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

کورونا وائرس؛ پی سی بی کا اہم اقدام

ذرائع پی سی بی نے بتایا کہ ملازمین نکالنے کے فیصلوں سے متعلق پی سی بی کو کڑی تنقید کا سامنا رہا ہے، ممکنہ طور پر اضافی اور غیرفعال اسٹاف فارغ کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد ہوگا۔

دوسری جانب کھیلوں پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملازمین کو نکالنے کا فیصلہ واپس لے کر احسن اقدام اٹھایا ہے، تاہم مستقبل میں نوکریوں سے برترفیاں ممکن ہیں۔

The post پاکستان کرکٹ بورڈ کا اہم اقدام appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2zUcxkM

No comments:

Post a Comment