جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 June 2020

جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند

ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں حفاظتی اقدامات کی پابندی نہ کیے جانے پر تاریخی مارکیٹ باب مکہ مارکیٹ کو بند کردیا گیا، تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب میں جدہ میونسپلٹی کے ماتحت تاریخی علاقے میں واقع باب مکہ مارکیٹ کو بلدیہ نے بہت زیادہ رش اور کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی ضوابط کی پابندی نہ کیے جانے پر بند کردیا ہے۔

باب مکہ مارکیٹ کی بندش کا فیصلہ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔

جدہ تاریخی علاقے کی بلدیہ کے چیئرمین انجینیئر ایمن دیمنہوری نے بتایا کہ بلدیہ نے غیر معمولی بھیڑ کو کنٹرول کرنے اور کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے عوامی صحت و سلامتی کی خاطر احتیاطی تدابیر کے طور پر مارکیٹ بند کی ہے۔

میونسپلٹی کی ٹیموں نے حفاظتی ضوابط پر عمل نہ کرنے پر ایک شاپنگ سینٹر بھی بند کردیا جبکہ 207 دکانوں پر تفتیشی چھاپے مار کر 27 خلاف ورزیاں ریکارڈ کیں۔

تفتیشی ٹیموں نے ریڑھیوں پر فروخت کیے جانے والے 1500 حفاظتی ماسک بھی ضبط کرلیے۔

ایمن دیمنہوری نے توجہ دلائی ہے کہ بلدیہ کے افسران نے پھلوں اور سبزیوں کے تین غیر قانونی گوداموں پر بھی چھاپے مارے جہاں سے 17 ریڑھیاں، 20 ترازو اور 6 ٹن پھل اور سبزیاں ضبط کرلیں۔

The post جدہ: حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی پر تاریخی مارکیٹ بند appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/30g6hyp

No comments:

Post a Comment