اسپتال کی فیس نہ دینے پر انتظامیہ نے غریب بوڑھے مریض کو باندھ دیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 7 June 2020

اسپتال کی فیس نہ دینے پر انتظامیہ نے غریب بوڑھے مریض کو باندھ دیا

نئی دہلی: بھارت میں اسپتال کی فیس ادا نہ کرنے پر انتظامیہ نے معمر مریض کو رسیوں سے باندھ دیا، متعلقہ اداروں نے واقعے کا نوٹس لے کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں قائم ایک اسپتال میں پیش آیا، غریب مریض اسپتال کی فیس ادا نہ کرسکا جس کی پاداش میں اسے بستر سے باندھ دیا گیا۔ متعلقہ اداروں نے جب واقعے کا نوٹس لیا تو اسپتال انتظامیہ کے ہوش اڑ گئے۔

انتظامیہ نے جھوٹی صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ مریض کو خصوصی طور پر آکسیجن فراہم کیا جارہا تھا اس لیے اس کو باندھا گیا تاکہ وہ اپنے جسم کو ہلا نہ سکے۔ وزیراعلیٰ نے نوٹس لے کر اداروں کو اسپتال کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔

مریض کی بیٹی کا کہنا تھا کہ اسپتال کے 11 ہزار بل ادا کرنے تھے جس میں سے ہم نے ابتدا میں ہی 5 ہزار ادا کردیے لیکن بقیہ رقم نہ دینے کی صورت میں والد کو اسپتال کے بستر سے باندھ دیا گیا۔

بیٹی نے بتایا کہ ان کے پاس مزید پیسے نہیں تھے اس لیے فیس ادا نہ کرسکے۔ اعلیٰ اداروں کی جانب سے واقعہ کا نوٹس لینے پر اسپتال انتظامیہ پر شدید دباؤ پڑا اسی لیے انتظامیہ نے مریض کی فیس بھی معاف کردی۔

The post اسپتال کی فیس نہ دینے پر انتظامیہ نے غریب بوڑھے مریض کو باندھ دیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2UiTNSQ

No comments:

Post a Comment