ایئرپورٹ کارگو میں کرپشن، ملوث اہل کاروں کو سزائیں مل گئیں - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Tuesday, 9 June 2020

ایئرپورٹ کارگو میں کرپشن، ملوث اہل کاروں کو سزائیں مل گئیں

لاہور: ایئر پورٹ کارگو میں سروس چارجز کی مد میں کرپشن کے انکشاف پر ہونے والی انکوائری کے بعد سول ایوی ایشن (سی اے اے) کے ملوث اہل کاروں کو سزائیں مل گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق کرپشن میں ملوث سی اے اے کے اہل کاروں کو سزائیں دینے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، اہل کاروں نے لاہور ایئرپورٹ کارگو میں سروس چارجز کی مد میں 7 کروڑ روپے کی کرپشن کی تھی۔

کرپشن کے معاملے کی انکوائری رپورٹ بھی سامنے آ گئی، سی اے اے گریڈ ٹو کے آفیسر فرحان احمد کو نوکری سے معطل کر دیا گیا ہے، جب کہ گریڈ ٹو کے آفیسر بختاور گل کو ایک گریڈ تنزلی کی سزا دی گئی۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کارگو سروس چارجز کی مد میں سی اے اے اہل کاروں نے سات کروڑ کا فراڈ کیا تھا، اہل کاروں نے سروس چارجز کے پیسے خزانے میں جمع نہیں کرائے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے پکڑا گیا۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق فراڈ میں ملوث اہل کاروں نے 2 کروڑ روپے کی رقم بھی خزانے میں جمع کرا دی ہے۔

The post ایئرپورٹ کارگو میں کرپشن، ملوث اہل کاروں کو سزائیں مل گئیں appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/3f3KYEj

No comments:

Post a Comment