سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Thursday, 9 January 2020

سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا

کراچی: سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا، سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے پر 72 ہزار ریال جرمانہ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی جانب سے سعودی عرب سے پاکستان آنے اور جانے والی پروازوں کا مسافروں کا سامان چھوڑ آنا معمول بن گیا ہے، مختلف ائیر پورٹس پر مسا فروں کا سامان نہ ملنے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سعودی عرب کی گراؤنڈ ہینڈلنگ سروس نے پی آئی اے پر 72 ہزار ریال جرمانہ کر دیا ہے، دوسری طرف پی آئی اے کو دسمبر میں ایس جی ایس کو ورک آرڈر کے ذریعے ادائیگیاں کرنا پڑیں، ایس جی ایس نے یومیہ سامان کے ایک کنٹینر پر ایک ہزار ریال وصول کیے۔

قومی ایئر لائن 80 مسافروں کا سامان جدہ ایئر پورٹ پر چھوڑ آئی

اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق ریاض سے مختلف شہروں میں جانے والی پی آئی اے کی پرواز روزانہ مسافروں کا سامان چھوڑ کر چلی جاتی تھی، ریا ض سے اسلام آباد پی کے 754 ستر مسافروں کا سامان چھوڑ آئی تھی، اسلام آباد ائیر پورٹ پر مسافر اپنے سامان کے حصول کے لیے کافی دیر سے کھڑے تھے، سامان نہ پہنچنے پر انھوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

ریاض ائیر پورٹ پر آج پہنچنے والی پرواز کے مسافر جن کا سامان لاہور چھوڑ دیا گیا ہے

لاہور سے ریاض پی کے 725 بھی پچاس سے زائد مسافروں کا سامان چھوڑ کر چلی گئی تھی، ریاض ائیر پورٹ پر سامان نہ ملنے پر مسا فروں نے احتجاج کیا، چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا واقعہ ہے۔

ذرایع کا کہناہے کہ پی آئی اے سعودی عرب کے لیے مسلسل ائیر بس 320 طیارے استعمال کر رہی ہے جس کی وجہ سے لوڈ کم کرنے کے لیے سامان نہیں بھیجا جا رہا، ریاض ائیر پورٹ پر مسافروں کا سامان جمع ہونے اور پاکستان نہ بھیجنے پر سعودی ائیر پورٹ اتھارٹی نے پی آئی اے کو وارننگ بھی جاری کر دی ہے۔

The post سعودی عرب پروازوں کے مسافروں کا سامان چھوڑنا پی آئی اے کو مہنگا پڑ گیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/37TA9Bi

No comments:

Post a Comment