
لندن: ملکہ برطانیہ نے شاہی خاندان کے چاروں گھروں کو برطانوی شہزادہ ہیری اور شہزادی میگھن کے شاہی خاندان سے علیحدگی کے معاملہ کا حل تلاش کرنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن کی شاہی خاندان سے علیحدگی کے فیصلے پر افسردہ ہیں ، انھوں نے چند دنوں میں معاملے کا حل ڈھونڈنے کی ہدایت کردی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ نےشاہی خاندان کے چاروں گھروں کوہدایات جاری کیں۔
یاد رہے شہزادے ہیری اوراہلیہ میگھن مرکل کے شاہی حیثیت چھوڑنے کے فیصلے نے دنیا کوحیران کردیا تھا ، ڈیوک اینڈ ڈچزآف سیسکس نے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ انہوں نے شاہی خاندان کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہونےاور مالی طور پرخود کفیل ہونے کا فیصلہ کیا ہے اور شاہی جوڑا برطانیہ اور شمالی امریکہ میں اپنا وقت گزارنےکا ارادہ رکھتاہے۔
مزید پڑھیں : شہزادہ ہیری اورشہزادی میگھن مارکل کا شاہی خاندان سےعلیحدگی کا فیصلہ
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیصلے سےپہلےملکہ برطانیہ یا شہزادہ ولیم سمیت کسی شاہی خاندان کےفرد سے مشورہ نہیں کیاگیا اور بکنگھم پیلس اس سے ’مایوس‘ ہے۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملکہ برطانیہ سالانہ5ملین پاؤنڈز شہزادہ ہیری اور اُن کے بھائی شہزادہ ولیم کودیتی ہیں، شہزادہ چارلس بھی اپنے بیٹوں ہیری اور ولیم کو سالانہ لاکھوں پاؤنڈز ادا کرتے ہیں البتہ علیحدگی کے بعد پرنس ہیری کو اب یہ رقم یا دیگر سہولیات میسر نہیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ مئی 2018 میں برطانوی شاہی خاندان کے چھوٹے شہزادے ہیری اور امریکی اداکارہ میگھن مرکل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ دونوں کی شادی کو سال کی سب سے بڑی شادی قرار دیا گیا تھا۔
The post ہیری اورمیگن کا شاہی خاندان سے علیحدگی کا معاملہ، ملکہ برطانیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.
from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2T6QOgx
No comments:
Post a Comment