بھارت میں سینئرافسران خواتین پولیس اہلکاروں کو جنسی ہراساں کرتے ہیں، ویڈیو وائرل - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 12 January 2020

بھارت میں سینئرافسران خواتین پولیس اہلکاروں کو جنسی ہراساں کرتے ہیں، ویڈیو وائرل

خواتین پولیس اہلکار

نئی دہلی : بھارت میں خواتین پولیس اہلکاربھی محفوظ نہیں رہیں، سینئر افسران ان کو جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں، وردی خواتین کی حفاظت کے لئے دی گئی تھی لیکن ہماری حفاظت کون کرے گا؟

بھارت میں انسانی حقوق کی دھجیاں ارائی جانے لگیں، خواتین کی حفاظت ہر معمور لیڈی پولیس اہلکار خود عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

بھارتی خواتین پولیس اہلکار بھی خود کو غیرمحفوظ تصور کرتی ہیں ایک خاتون پولیس اہلکار افسران کی جانب سے جنسی ہراسانی پر پھٹ پڑی۔

اس حوالے سے لکھنو میں تعینات خاتون پولیس اہلکار نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے، سوشل میڈیا پر جاری وائرل ویڈیو میں اس کا کہنا ہے کہ ہمیں سینئر پولیس افسران جنسی طور پر ہراساں کرتے ہیں۔

 بھارتی لیڈی پولیس اہلکار کا روتے ہوئیے کہنا تھا کہ ہم کہاں جائیں؟ یہ وردی ہمیں خواتین کی حفاظت کیلئے ملی تھی لیکن ہماری حفاظت کون کرے گا؟ ہمارے افسر ہی ہمارے ساتھ بہت برا برتاؤ کرتے ہیں ہمارا بھروسہ اٹھ ٓگیا ہے ہم کیا کریں کس سے فریاد کریں؟

The post بھارت میں سینئرافسران خواتین پولیس اہلکاروں کو جنسی ہراساں کرتے ہیں، ویڈیو وائرل appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2FGPl8D

No comments:

Post a Comment