میرے بچے شوبز میں ہیں لیکن کبھی ان کیلئے شفارش نہیں کی، جاوید شیخ - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Sunday, 12 January 2020

میرے بچے شوبز میں ہیں لیکن کبھی ان کیلئے شفارش نہیں کی، جاوید شیخ

کراچی : فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اداکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا تھا لیکن آج کے حالات اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری میں سنہرا دور گزارا ہے اور اس کی یادیں آج بھی اطمینان کا باعث ہیں، بچوں کی رہنمائی ضرور کرتا ہوں لیکن ان کےلئے کبھی کسی سے سفارش نہیں کی۔

جاوید شیخ نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے فلم انڈسٹری کا عروج دیکھا ہے اور آج کے حالات یقینا اس کا مقابلہ نہیں کرتے، عروج و زوال ساتھ ساتھ چلتے ہیں لیکن ضروری ہے کہ ہم انڈسٹری کے مسائل کے اسباب کو سمجھیں اوران کا تدارک کریں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کہ آج بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے کوششیں ہو رہی ہیں جن کی بھرپور حمایت کرتا ہوں اوراس کے ساتھ دعا گو بھی ہوں۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میرے دو بچے شوبز میں ہیں اور ان کی بھرپور رہنمائی کرتا ہوں لیکن ان کےلئے کبھی سفارش نہیں کی ،انہیں کہا ہے کہ اپنے بل بوتے پر اپنا مقام بناوٓ۔

The post میرے بچے شوبز میں ہیں لیکن کبھی ان کیلئے شفارش نہیں کی، جاوید شیخ appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/2siJgfJ

No comments:

Post a Comment