وزیراعظم آج نوجوانوں کے لئے ایک اور بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے - Pakistan Best Urdu News Blog

Breaking

BANNER 728X90

Wednesday, 8 January 2020

وزیراعظم آج نوجوانوں کے لئے ایک اور بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج ہنر مندپاکستان منصوبےکاآغازکریں گے ، پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسکل ڈویلپمنٹ پروگرام آج سے شروع ہو گا، وزیراعظم عمران خان آج ہنر مندپاکستان منصوبےکاآغازکریں گے ، اسلام آبادکے کنونشن سینٹرمیں پروگرام لانچنگ کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں ہیں۔

کنونشن سینٹرمیں اسکرینزنصب، نوجوانوں کاخصوصی ترانہ بھی ریلیزکردیاگیا ہے۔

وزیراعظم کےمعاون خصوصی برائے یوتھ افیئرزعثمان ڈار کا کنونشن سینٹرکے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہنرمند جوان پروگرام کےتحت لاکھوں نوجوانوں کوفنی تربیت دی جائے گی، 50 ہزار نوجوانوں کوجدید ترین صلاحیتیوں پر مبنی تربیت دی جائے گی۔

عثمان ڈار نے کہا تھا آرٹیفیشل انٹیلی جنس،روبوٹکس،کلاؤڈ کمپیوٹنگ کےعلوم شامل ہوں گے، 70 مدارس میں بھی تکنیکی تعلیم کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا اور دوست ممالک کےاشتراک سے سینٹرآف ایکسیلینس قائم کیے جائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا ہنر یافتہ نوجوانوں کو عالمی اداروں کےخصوصی سرٹیفیکیٹس دیےجائیں گے، ہنر حاصل کرنیوالےنوجوان قرض حاصل کرکے اپنا روزگارشروع کر سکیں گے، پروگرام کے تحت ملک میں نیشنل اکریڈیٹیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیر اعظم نے اہم پروگرام کی منظوری دے دی

یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ہنر مند پاکستان منصوبے کی منظوری دی تھی اور منصوبے کے لیے 30 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کئے گئے تھے۔

اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا اصل اثاثہ ہیں، بدقسمتی سے ماضی کی حکومتوں نے نوجوانوں کو نظر انداز کیا۔ نوجوانوں کو تعلیم کے باوجود نوکری کے لیے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ہنرمند پاکستان کا منصوبہ کامیاب جوان پروگرام کے بینر تلے شروع کیا جائے گا، وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے لیے 100 ارب مختص کر چکے ہیں۔

The post وزیراعظم آج نوجوانوں کے لئے ایک اور بڑے پروگرام کا آغاز کریں گے appeared first on ARYNews.tv | Urdu - Har Lamha Bakhabar.



from ARYNews.tv | Urdu – Har Lamha Bakhabar https://ift.tt/36ArMu0

No comments:

Post a Comment